کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مسلم حکمرانوں ،سپہ سالاروں پرجہادجبکہ عوام پر اسرائیلی امریکی تجارت ومصنوعات کابائیکاٹ فرض ہے ۔اقتدارکی ہوس ولالچ نے حکمرانوں مقتدرقوتوں کو اندھاکر دیا ہے سب پارٹیاں اپنی اپنی مفادات کیلئے جبکہ جماعت اسلامی عوامی مفادات بجلی قیمتوں ٹیکسزمہنگائی میں اضافے اورآئی پی پیز معاہدوںکے خلاف احتجاج کر رہی ہے ۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ حکومتی قول وفعل میں تضادکی وجہ سے بلوچستان کے زمیندار ٹیوب ویل سولرپرمنتقل نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ۔وعدوں ،قوانین پر عمل درآمدنہ ہونے ،اسٹبلشمنٹ کا سول معاملات میں مداخلت کی وجہ سے حالات خراب ہیں ۔کرپشن وکمیشن مافیازکی وجہ سے پاکستان دیوالیہ ہورہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بدعنوانی،آمریت، آئی ایم ایف ،ورلڈبنک اورامریکی غلامی کی وجہ سے پاکستان ایک دفعہ دولخت اور دوسری بار دیوالیہ ہوگیا بلوچستان وسائل معدنیات خزانوں سے مالامال مگر دیانت دار ی ایمانداری اخلاص اور اچھی قیادت نہ ہونے کی وجہ سے غربت بیروزگاری عام اور عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام کے بجائے چندلاڈلوں اشرافیہ مقتدر قوتوں کے قبضے میں ہے جس کی وجہ سے حالات بدسے بدترہورہے ہیں ۔جماعت اسلامی نے ملک کے بڑے لٹیروں جو آئی پی پیزکی شکل میں قومی خزانے کو لوٹ رہے ہیں کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہیں جماعت اسلامی کی بدولت آئی پی پیز کی لوٹ مار نمایاں اورزبان زدعام ہوگئی ہے ۔
آئی پی پیز حکمرانوں کے رشتہ دار ،پارٹی جیالے ہیں اس وجہ سے حکمران ان لٹیروں کے خلاف ایکشن لینے کیلئے تیار نہیں وفاقی حکومت اورحکومتی نمائندوں کی وعدوں دعوئوں اور باتوں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا ملک پر مسلط نااہل ناکام حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈبنک کیلئے تر نوالہ ہے سودی مالیاتی ادارے خوش ہیں کہ نااہل بدعنوان راشی حکمران ان سے معاہدے کریں بدقسمتی سے آئی ایم ایف کے قرضے عوام کے نام پر اور خرچ حکمرانوںمقتدر قوتوں پر ہورہے ہیں عوام کے ٹیکسزسے ترقی وخوشحالی کے بجائے سودکی ادائیگی ہورہی ہے قرضے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں ،بدعنوانی ولوٹ مار کیلئے جبکہ ادائیگی قومی دولت عوام کے خون پشینے سے ہورہی ہیں