غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 41,118  ہو گئی


مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)  سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں فلسطینی شہدا کی تعداد 41,118  ہو گئی ہے ۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین نئے قتل عام کیے۔وزارت صحت نے جمعرات کو اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں قابض فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 34 فلسطینیوں کے جسد خاکی منتقل کیے گئے جب کہ 96 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ بہت سے زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں، جہاں ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری نسل کشی کی جنگ میں 95,125 فلسطینی زخمی اور 41,118 شہدا شہید ہوئے ہیں۔