میانمار میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے اموات 120تک پہنچ گئیں


نیپی دو (صباح نیوز)میانمار میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے اموات 120تک پہنچ گئیں اور 36 ہزار بے گھر ہو گئے ۔این ایچ کے کے مطابق دارالحکومت نیپی دو اور جنوب مشرقی ریاست کارین کے ساتھ ساتھ شمال مغربی اور وسطی علاقوں میں یاگی نامی سمندری طوفان کے باعث ہونے والی بارش سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث اموات 120 تک پہنچ گئیں اور 36 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔

سمندری طوفانِ کے باعث بہت سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا ۔ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے پل اور سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں ۔ حکام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میانمار میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔ دوسری جانب فوجی حکومت نے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔