پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ روکنے سے متعلقہ تمام درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش


لاہور(صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ روکنے سے متعلقہ تمام درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی، انہوں نے ریمارکس دیئے کہ یہ معاملہ ایک بار ہی سیٹل ہونا چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ فائلز 10 منٹ میں چیف جسٹس کے پاس بھجوائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے اس کی آئینی تشریح ہونا ضروری ہے، یہ معاملہ ایک بار ہی سیٹل ہونا چاہیے۔

خیال رہے لاہور ہائیکورٹ میں جلسہ کرنے اور جلسہ رکوانے والی دونوں درخواستیں دائر کی گئیں، جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کردی ۔