یورپی یونین کی جانب سے لبنان میں پیجر حملوں کی مذمت


برسلز (صباح نیوز)یورپی یونین نے لبنان میں پیجر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے جوزف بوریل نے کہا کہ اگرچہ حملے بظاہر ہدفی تھے پھر بھی ان میں شہریوں کو  نقصان پہنچا جس کے متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں اس صورتِ حال کو انتہائی تشویشناک سمجھتا ہوں۔ میں صرف ان حملوں کی مذمت کر سکتا ہوں جو لبنان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہوں اور اس سے خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہو۔

انہوں نے  کہا کہ یورپی یونین تمام متعلقین سے ایک ہمہ گیر جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتی ہے جس کے پورے خطے اور اس سے باہر کے لیے سنگین نتائج ہوں گے۔