ترک صدر 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی سے خطاب کرینگے

انقرہ (صباح نیوز)ترک صدر رجب طیب اردگان 24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی سے خطاب کرینگے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے 79 ویں جنرل کمیٹی اجلاس میں غزہ پر حملے صدر اردوان کے ایجنڈے کا موضوع ہوں گے۔یہ صدر اردوان کا جنرل کمیٹی سے 14 واں خطاب ہو گا۔ خطاب میں صدر اردوان بین الاقوامی برادری سے اسرائیلی حملوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کریں گے۔ اپنی مصروفیات کے دوران وہ دیگر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔