ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 720 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں پر دستخط

اسلام آباد(صباح نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان  کے درمیان 720 ملین ڈالر کے 2 منصوبوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اے ڈی بی کے صدر نے وفد کے ہمراہ  400 ملین امریکی ڈالرز کے سندھ ایمرجنسی ہاوسنگ ری کنسٹرکشن پراجیکٹ اور 320 ملین امریکی ڈالرز مالیت کے خیبرپختونخوا دیہی روڈز ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے مسودے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے یہ دونوں منصوبے سیلاب سے تباہ حال علاقوں کی بحالی سے متعلق ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے صدر مساتسوگو آساکاوا نے  ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔