جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ کوئی اور چیف جسٹس قبول نہیں کریں گے،حامد خان


لاہور (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے کہا ہے کہ منصور علی شاہ کے علاوہ کوئی اور چیف جسٹس قبول نہیں کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ سب  وکلا کا اس پر اتحاد ہے،ہم سب اس بات پر متحد ہیں کہ سپریم کورٹ کی آئینی حیثیت میں کمی نہیں ہونے دیں گے، کوئی اور کورٹ قطعا قابل قبول نہیں ہوگی۔حامد خان نے مزید کہا کہ 26 اکتوبر کو جسٹس منصور علی شاہ ہی چیف جسٹس آف پاکستان بنیں گے،کسی اور کو قبول نہیں کریں گے۔

سابق صدرسپریم کورٹ بار نے کہا کہ نیشنل کنونشن کا مقصد مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کرنا ہے،ابھی بھی وقت ہے ایسی ترامیم کرنے کی کوشش نہ  ہی کی جائے،سب وکلا کا یہی موقف ہے کہ ہم نے کسی صورت کسی اور کورٹ کو منظور نہیں کرنا۔