متنازع ٹوئٹ کیس ، عالیہ حمزہ کی ضمانت میں23ستمبر تک توسیع


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی متنازع ٹوئٹ کے کیس میں ضمانت میں23ستمبر تک توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کردی۔

عالیہ حمزہ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔عالیہ حمزہ کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ حتمی دلائل کی تیاری کے لئے وقت درکار ہے۔ اگلے ہفتے کی تاریخ رکھ دیں درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔