اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چینی قیادت سے ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کوفائدہ ہوگا چین نے مسئلہ کشمیر، افغان معاملے پر پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماوں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے دورہ چین پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفاق وزیراسدعمراور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے دورہ چین میں ہونے والے معاہدوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ دورہ چین تاریخی اور گزشتہ دوروں سے مختلف تھا، چینی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کامیاب رہیں۔ عالمی امور پر پاکستان کے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے چین سیاسی اورجغرافیائی امورپرپاکستان کے ساتھ کھڑاہے چین پاکستان کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر،افغان معاملے پرپاکستانی موقف کی تائید کی ہے چینی قیادت سے ملاقاتیں کامیاب رہیں جن کا پاکستان کوفائدہ ہوگا۔
موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان میں کرپٹ ٹولہ ذاتی مفادات کی سیاست میں لگاہے شہبازشریف کے اربوں روپے کی کرپشن کے اوپن اینڈشٹ کیسز ہیں ان کی کرپشن پرخاموشی جرم ہے جس جس نے کرپشن کی اسے بے نقاب کرتے رہیں گے۔