کوئٹہ (صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما جاں بحق ہو گئے ۔پولیس نے بتایا کہ جے یو آئی رہنما کی شناخت میر ظہوربادینی کے نام سے ہوئی ۔
جے یوآئی پر نوشکی آر سی ڈی شاہراہ کے قریب بوائز کالج کے قریب فائرنگ کی گئی، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس نے فائرنگ سے قتل کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔ جبکہ ظہور بادینی کی لاش کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔