سودپرمکمل پابندی لگنی چاہیے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ7ستمبرپاکستان کی پارلیمانی تاریخ کاسنہری ترین ،جب جھوٹے نبی کے مدعین قادیانیوں کودائرہ اسلام سے خارج قراردیاگیا،سودپرمکمل پابندی لگنی چاہیے، مفکر اسلام بانی جماعت اسلامی مولانامودود ی  کومسئلہ قادیانیت کتاب لکھنے پر فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی، سید مودودی ،جماعت اسلامی اورعلمائے کرام کی جدوجہد رنگ لائی اور 7ستمبر کو قومی اسمبلی نے قادیانیت کو غیر مسلم اقلیت قراردیا ،تاریخ میں سب سے پہلے ختم نبوت پر قلم اُٹھاکر قادیانیت کو ناک رگڑنے پرمجبور کرنے والے عظیم مجاہد ختم نبوت کا نام مولانامودودی ہے۔

ایک بیان انہوں نے کہاکہ مولانا مودودی  نے قادیانیت کی اصلیت اس طرح  سے بے نقاب کی کہ قادیانیوں کے گمراہ کن خیالات ساری دنیا پر آشکارہوگئے۔ اسلامی جمعیت طلباء اورتمام طلباء نے ملک بھر میں تحریک ختم نبوت کا آغازکیا، علمائے کرام بھی اس تحریک کا حصہ بن گئے اس تحریک کی بدولت قادیانی غیرمسلم اقلیت قرارپائی، اس دن ختم نبوت کاپرچم بلند ہوااورمنکرین ختم نبوت قادیانی ناکام،زلیل اوررسواہوئے ۔شہدائے ختم نبوت کا لہو اورمولانا مودودی وعلمائے کرام کی جدوجہد وقربانی رنگ لے آئی۔تحفظ ختم نبوت کیلئے مولانا مودودی ،علمائے کرام طلباء اورپارلیمان کاکردار ہمیشہ یادرکھا جائیگا ۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے شخصیات کے گردگھومتی سیاست کا رخ عوامی مسائل کی طرف موڑ دیا ہے اب کوئی چاہے یانہ چاہے اسے حافظ نعیم الرحمان کے دھرنے ،احتجاج وہڑتال کی بدولت عوامی مسائل ڈسکس کرنا پڑیں گے۔ حکمرانوں کو جماعت اسلامی کو بجلی کی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں کمی اورآئی پی پیزمعاہدے ختم کرنے کیلئے دیے گئے وقت میں وعدے کی پابندی کرنی ہوگی بصورت دیگر جماعت اسلامی عوامی قوت سے دوبارہ احتجاج دھرنے اور ہڑتال شروع کریں گے ۔حکمرانوں کو اپنے لاڈلوں جیالوں کی بجائے پچیس کروڑعوام کا خیال کرنا ہوگا ملک پر قابض اشرافیہ ،چند خاندان کب تک مستفیدہوتے رہیں گے ۔جماعت اسلامی مفت خوری بدعنوانی مہنگائی اور لوٹ مار کے خلاف عوام کو پھر منظم کریگی انشاء اللہ حقوق لیکر ہی عوام کو پریشانی ومشکلات سے نجات دلائیں گے