وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قلات میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے  قلات میں دھشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کی ہے .

وزیراعظم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قلات میں سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے معصوم شہروں کے خلاف کارائیوں میں ملوث دھشتگردوں کو جہنم واصل کیا،پاک سر زمین سے دھشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،دھشتگردی کے خلاف جنگ میں شریک سیکورٹی فورسز کے بہادر افسران و جوانوں پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔