کوئٹہ ، سریاب روڈ پر دھماکا ،2سکیورٹی اہلکار زخمی


کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میںسریاب روڈ پرولی جیٹ کے قریب  دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، جس سے قریب سے گزرنے والی سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ،2سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔دھماکے سے سکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ۔

بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ۔