موجودہ حکومت منتخب نہیں مسلط شدہ ہے، حافظ حمد اللہ


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں مسلط شدہ ہے۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی، ٹرانسپیرنسی نے بھی تائید کی ہے کہ یہ حکومت کرپٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں مسلط شدہ حکومت ہے