فیصل آباد ، زمین کے تنازع پر سفاک بیٹوں نے باپ کو قتل کردیا


فیصل آباد (صباح نیوز) فیصل آباد میں بدبخت بیٹوں نے جائیداد کی خاطر سرعام روڈ پر فائرنگ کرکے اپنے بوڑھے باپ کو ہلاک کردیا، والد کو گولیاں مارنے کے بعد دونوں بھائی موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے
قتل کا افسوسناک یہ واقعہ لاہور روڈ پر گاؤں 199 ر ب گٹ والا میں پیش آیا جس میں جائیداد کی خاطر بیٹوں نے اپنے 60 سالہ والد نوازش علی کو اس وقت گولیوں سے بھون ڈالا جب وہ موٹر سائیکل پر کہیں جانے لگانوازش کی موقعہ پر ہی موت واقع ہوگئی
اہلخانہ کے مطابق کچھ عرصہ سے بیٹوں عتیق، توصیف اور نبیل کا اپنے والد سے وراثتی جائیداد کا جھگڑا چل رہا تھا. اور اہل محلہ نے کئی بار معاملہ حل کرانے کی بھی کوشش کی
گزشتہ شب نوازش علی کہیں جانے کے لیے جونہی موٹرسائیکل پر سوار ہوا تو اسکے بیٹوں نے روڈ پر ہی اس پر گولیاں برسا دیں، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے. جس میں بیٹے عتیق کو بازار میں باپ پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، والد کو گولیاں لگنے کے بعد زمیں پر گرنے کے باوجود بدبخت بیٹا باپ پر فائرنگ کرتا رہا.
پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیی. اور ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،پولیس کا کہناہے کہ ملزمان کو سزا دلوائی جائیگی.مقتول کی ایک بیٹی ہے وہی مدعیہ بھی ہے۔ بیٹے حصہ مانگتے تھے وہ دے نہیں رہا تھا کہتا تھا ابھی جائیداد تقسیم نہیں کرنی.