ملاقات،رابطے۔مولانا فضل الرحمان کی امامت میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے نمازمغرب ادا کی

اسلام آباد (صباح نیوز)آئینی ترمیم کے حو الے سے مذاکرات کے دوران  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن قائدین نے  باجماعت نماز مغرب ادا کی۔

مولانا فضل الرحمان نے  امامت  کی۔خیال رہے کہ حکومتی وفد کے مولانا سے ملاقات کے بعد  پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔ وفد میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان ،بیرسٹرگوہر خان ، سینیٹرشبلی فراز اور اسدقیصر،صاحبزادہ حامدرضا شامل تھے۔ مولانا عبدالغفورحیدری سینیٹرکامران مرتضی نے پارٹی قائد کی معاونت کی۔