اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا ٹیسٹ کی قیمت5ہزار روپے مقرر کر دی۔ کمپنیوں روش، ایبٹ اور کی آگن کٹس کی جانب سے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، باقی کٹس سے ہونے والے ٹیسٹ ساڑھے 3 ہزار میں ہوں گے۔
ہیلتھ کیئرریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ لیبارٹریز کو رپورٹ پر مشین کا نام ری ایجنٹس اور بیچ نمبر لکھنا لازم ہو گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔