لاہور ایئرپورٹ پر شدید دھند، فلائٹ آپریشن معطل رہا


لاہور(صباح نیوز) لاہور ایئرپورٹ اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن معطل رہا۔ لگ بھگ 20 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ 6 بین الاقوامی پروازوں کو مختلف ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

دھند کے باعث حدنگاہ کم ہونے پر موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ، موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ اور موٹروے ایم 11 محمود بوٹی سے سمبڑیال تک بند کردی گئی۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں ہلکی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ لوئر دیر میں بھی بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا۔