افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کے لیے مشکلات پیدا کرسکتی ہے، شاہد آفریدی


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان ٹیم بڑی ٹیموں کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔شاہد آفریدی نے افغانستان کی ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار برتری پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں افغانستان کی کارکردگی شاندار رہی، اس ٹیم میں کچھ سنجیدہ میچ ونر، معیاری بلے باز اور عالمی معیار کے اسپنرز ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ سب سے بہترین پرفارمنس مجیب کی رہی، یہ ٹیم یقینا بڑی ٹیموں کیلئے متحدہ عرب امارات کے حالات میں کافی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔