کوئٹہ۔(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ،نائب امراء ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،میر محمد عاصم سنجرانی ،پروفیسر محمد ایوب منصور ،ڈپٹی جنرل سیکرٹریزایم پی اے عبدالمجید بادینی ،مرتضیٰ خان کاکڑ،سید نورالحق ایڈوکیٹ ،حافظ محمد حنیف کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو حقوق ،نوجوانوں کو روزگار دینے،بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ،لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے سے مسائل نفرت مشکلات میں کمی آسکتی ہے ۔حقوق سے محروم ،وسائل بلوچستان کے عوام کے بجائے چند خاندان پر خرچ کرنے سے نفرت تعصب احساس محرومی میں اضافہ ہوگانفرت ،تعصب ،زیادتی ،ظلم ،زیادتی ،نفرت کے بجائے عوام کے دل جیتنے ،محبت بڑھانے والے اقدامات کیے جائیں ۔بلوچستان میں بات چیت مذاکرات کے بجائے طاقت کے استعمال، بدعنوانی کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں ۔لاتعلق افراد کو ٹارگٹ بنانا دانشمندی نہیں ۔ بدقسمتی سے حکمرانوں ،مقتدر قوتوں کو بلوچستان میں امن ترجیح نہیں ۔صوبے میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ،لاپتہ افراد کی عدم بازیابی ،وسائل ،ترقی ،روزگار،امن سے محرومی ،تعصب،لسانیت تباہ کن ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافہ ،ظلم وجبر ،بدعنوانی کے خاتمے آئی پی پیز ظالمانہ معاہدوں کے خلاف احتجاج میں وسعت لے آئیگی حکومت کودیے گیے 45دن کے اندرحکمرانوں کو مطالبات پر عمل درآمد کرناچاہیے بصورت دیگر احتجاج میں مزید وسعت وسختی آئیگی ۔سپہ سالار ووزیر اعظم کی وکوئٹہ آمد پر وی وی آئی پی پروٹوکول کے نام پر ٹریفک جام کرکے شہریوں کو یرغمال بناکر ازیت دیاگیا۔عوام کو انسان نہ سمجھنے والے حکمران عوام کو تکلیف دینے کے بجائے ڈائریکٹ ہیلی کاپٹرکے ذریعے متعلقہ جگہ پہنچ جائے عوام کو امن ،ترقی ،خوشحالی دینے کے فیصلے تو نہیں کیے جاتے لیکن عوام کو وی آئی پی مومنٹ کے نام پر زلیل کیاجاتا ہے ۔بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشوں کی برآمدگی لمحہ فکریہ ،قابل مذمت ہے لاشوں کی سیاست کی وجہ سے نفرت تعصب میں اضافہ ہورہاہے ۔حکومت،ادارے ،سیکورٹی فورسزعوام کی جان ومال کے تحفظ میں ناکا م ہوگیے ہیں ۔حکومت موسیٰ خیل ودیگر علاقوں میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین اور جلائے گیے ٹرکوں ،گاڑیوں کے مالکان کو معاوضہ دیں۔ بولان میں گزشتہ دن تخریف کاری میں تباہ ہونے والے پلوں کی فوری تعمیر کرتے ہوئے ریلوے لائن وسڑک کو بحا ل کریں #