کوئٹہ (صباح نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
کوئٹہ ائیرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل ، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، سپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو عبد الرحمن کھیتران اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا۔