پشاور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام بی ایس کلاسز میں داخلے کے خواہشمندطلبہ کیلئے رہنمائی داخلہ کیمپوں کا آغاز کردیا گیا،جس سے صوبہ میں سینکڑوں طلبہ مستفید ہوئے۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام اسلامیہ کالج،گورنمنٹ کالج پشاور،چارسدہ،تخت بھائی،شیرگڑھ،گل آباد کالج دیرلوئرمیں طلبہ رہنمائی کے لیے رہنمائی داخلہ کیمپس جاری ہے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبرپختونخوا صاحبزادہ وسیم حیدر نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ گزشتہ 77 سال سے ملک کے اندر تعلیمی اداروں میں موثر اور پرامن جدوجہد کر رہی ہے ،اور ہر موڑ پر طلبہ کے حقوق کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ داخلہ رہنمائی کیمپ سے ہر سال ہزاروں کی تعداد میں طلبہ وطالبات اور ان کے والدین مستفید ہو تے ہیں