آصف زرداری،شہباز شریف ملاقات تباہی سرکار پربھاری پڑگئی،نیئربخاری


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل نیئربخاری نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول زرداری بھٹو کی شہباز شریف سے ملاقات تباہی سرکار پر بھاری پڑگئی ۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آصف زرداری بلاول بھٹو کی ایک ملاقات نے کرائے کے حکومتی ترجمانوں کو ذہنی بیمار کر دیا ہے۔ کٹھ پتلی حکمرانوں کے پیروں تلے سے زمین کھسکنے لگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظرف سے عاری کپتان اور بدزبانی کی عادی ٹیم بدنامی کے پہلے نمبر پر ہیں۔ مستحکم اور جمہوری پاکستان اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ اپوزیشن کی ذمہ داری اور فرض ہوتا ہے کہ نالائق اور نااہل حکمرانوں کے خلاف عوامی آواز بنے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتفاق و اتحاد سے دیہاڑی داروں کو سرکاری دال روٹی بند ہوتی دکھائی دینے لگی ۔