کوئٹہ(صباح نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر دوست اسکیم پر گزشتہ ڈیرہ مہینہ جاری رہنے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد 12 اگست کو ملک گیر شٹرڈاون ھڑتال کا اعلان کیا ۔اب ھڑتال سے ایک دن قبل ایف بی آر کے مذاکرات کیلئے بلانے پر تاجر قائدین وقت کا ضیاع نہیں کر سکتے ۔اسلئے مذاکرات کے ڈرامہ کو نامنظور اور مسترد کرتے ھیں ۔حکومت اگر مذاکرات کیلئے سنجیدہ ھے تو تاجر دوست اسکیم کی واپسی اور بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور آئی پی پیز کے ظالمانہ معائدے ریویو کرنے کا واضح لائحہ عمل دے تو پھر چارٹر آف ڈیمانڈ کے دیگر نکات پر مذاکرات کرنے پر غور کر سکتے ہیں، اسلئے تاجر کنفیوز نہ ھوں ہر صورت 28 اگست کو ملک گیر کامیاب شٹر ڈائون ہو گی ،حکومت کا چند دنوں میں نیا مسودہ تیار کرتے ھوئے تاجر دوست اسکیم میں لگائے ٹیکس کو ریویو کرنے کا اختیار چیف کمشنرز کو دینے اور ماھانہ کی بجائے سہ ماہی بنیادوں پر ایڈوانس ٹیکس جمع کروانے کی تجویز ناقابل قبول ہے۔تاجر دوست اسکیم کہ واپسی کے بغیر مسائل حل نہیں ھو سکتے۔ حکومت کی طفل تسلیاں اور جھوٹے وعدے تاجروں کو ھڑتال سے پیچھے نہیں ھٹا سکتے ۔ انہوں نے کہا اس شٹر ڈاون ہڑتال کے دوران ملک کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں کے علاوہ دیہاتوں میں بھء کاروبار مکمل بند رھیں گے ۔
انہوں نے کہا ملک بھر کے تاجر اپنے کاروباروں کو بچانے ،صنعتوں کو چلانے اور معیشت کے تحفظ کیلئے مکمل ھڑتال کریں گے۔ انہوں نے بلوچستان میں دھشت گردی کے واقعات کی شدید مزمت کرتے ھوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید عبدالقیوم آغا مرکزی جنرل سیکرٹری سمیت کوئٹہ پریس کلب میں کوئٹہ و بلوچستان کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ تاجر دوست سکیم اور بجلی کے بلوں پر لگائے گئے ٹیکسز کے خاتمے کے نوٹیفکیشن ،آئی پی پیز کے ظالمانہ معائدوں کے خاتمے اور ریویو کرنے کے واضح روڈ میپ کے بغیر کوئی مذاکرات نہیں ھونگے ۔ انہوں نے کہا ملک کا تاجر حکومت یا حکومتی وسائل اور مراعات لینے والے افراد کی طفل تسلیوں ،جھوٹے وعدوں کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔ تاجر دوست سکیم کے ایس آر او میں معمولی تبدیلی کا ڈھونگ رچانے والوں کو ہم متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ حکومتی مراعات یافتہ لوگوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ، تاجر اتحاد و یکجہتی سے کامیاب ھڑتال کے زریعے حکمرانوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر بلا تفریق پارٹی ،رنگ و نسل اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ھیں اور جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے مراعات یافتہ نام نہاد لوگوں کی تاجروں کی صفوں میں کوئی جگہ نہیں ھے انہوں نے کہا حکومت عوام کو زندہ درگور کرنے پر تلی ھے ۔آٹے ،چاول ،دالوں ،اشیائے خوردونوش ،دوائیوں ،اسٹیشنری پر ٹیکسز نے عام آدمی کیلئے تعلیم، صحت اور زندہ رھنے کے دروازے بند کر دیے ھیں ۔حکومت کو تمام ظالمانہ ٹیکسز واپس لینا ھونگے اور اپنی عیاشیوں ،اخراجات کو ختم کرتے ھوئے مفت بجلی، پٹرول ،گیس ،پروٹوکول فوری بند کرنا پڑے گا ۔انہوں نے کہا اب تاجر ،صنعتکار اور عوام نہیں اب قوم کو لوٹنے والے حکمرانوں کو قربانی دینا ھو گیانہوں نے کہا حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے بلوچستان کے تاجروں اور عوام سے پرامن زندگی گزارنے کا حق چھین لیا ھے ۔روزانہ بم دھماکے ،دھشت گردی کے باعث لوگ لاشیں آٹھا آٹھا کر تھک چکے ھیں ۔حکومت ناراض بلوچوں سے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرتے ھوئے امن کے قیام کا راستہ اختیار کرے ۔انہوں نے کہا بلوچستان میں ایک طرف دھماکے اور دوسری طرف بارڈرز کی بندش سے روزگار کے مواقع بند ھو چکے ۔حکومت بارڈرز کے زریعے تجارت کو کھولے اور بلوچستان میں کارخانے لگا کر روزگار پیدا کریاس موقع پر امر دین آغا صدر مرکزی انجمن دکانداران ،حاجی خدائے دوست چیرمین مرکزی انجمن تاجران بلوچستان، ولی افغان جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رحیم آغا گروپ ،سید حیدر آغا صدر تاجر اتحاد بلوچستان، حاجی میر حمزہ خلجی صدر آل بلوچستان پراپرٹی ایسوسی ایشن ،حاجی محمد زاھد صدر میرج ہال ایسوسی ایشن ،ٹکری عبد الحمید بنگلزئی،حاجی امیرمحمد, کٹ پیس گلی سنئیر نائب صدر قسیم آغا ,صادق آزاد, منان اغا, سعداللہ ترین سعداللہ لہڑی , موبائل اسریز کے صدر سعداللہ, کاشف حیدری ،سیف الدین نثار سمیت تاجر نمائندگان کی بڑی تعداد موجود تھی۔