کوئٹہ (صباح نیوز)سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 25 اور 26 اگست کی رات دہشت گردوں نے متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے تاہم سکیورٹی فورسز نے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مثر جواب دے رہے ہیں ، دہشتگردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کے آپریشن جاری رہیں گے۔