گورنر بلوچستان کی موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت


کوئٹہ(صباح نیوز)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں بس میں سوار درجنوں مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔

گورنر بلوچستان نے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہدا کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔