بھکر (صباح نیوز) بھکر میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھکر میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے اہلکار کو قتل کردیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق محمد بوٹا نامی ایلیٹ فورس کا جوان ڈیوٹی کرکے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے ہدف بناکر قتل کردیا، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی گئی اور چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔