مولانا عبدالغفور حیدری عارضہ قلب میں مبتلا ،پمز میں داخل


اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو عارضہ قلب کی شکایت پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمزہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔

مولانا عبدالغفور حیدری کے خاندانی ذرائع نے ان کی طبیعت خراب ہونے کی تصدیق کی ہے۔  سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری کو رات گئے پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

  سینیٹر عبدالغفور حیدری کو ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ۔