الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد

راولپنڈی(صباح نیوز) الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تین روزہ ٹریننگ ورکشاپ کیا گیا۔ اختتامی تقریب میں سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سیدوقاص جعفری، چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پروفیسرڈاکٹرمحمد زاہدلطیف،نیشنل ڈائریکٹرآئی ٹی ڈاکٹرسعدظفر،سی ای او الخدمت فاؤنڈیشن خبیب بلال، سی ای اوالخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن سفیان احمد خان، جنرل منیجر آئی ٹی اورنگزیب احمد سمیت ملک بھر سے موبائل ہیلتھ یونٹ کے عملے  نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیدوقاص جعفری نے کہاکہ گزشتہ عرصے میں سیلاب کے دوران الخدمت کی جانب سے متعارف کروائے گئے12 موبائل ہیلتھ یونٹس کو بلوچستان،خیبرپختونخوا،سندھ اورپنجاب کے پسماندہ علاقوں میں عو ام الناس کی خدمت کیلئے استعمال کیاجارہا ہے،انھوں نے پاکستان بھر میں آفات سے متاثرہ کمیونٹی اور رہائشیوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے میں الخدمت ہیلتھ یونٹس کے کردار اور اثرات کو سراہا۔ ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے کہاکہ الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹ ایک منی ہاسپٹل ہے جس میں ڈاکٹرز موجود ہوتے ہیں،ٹیسٹوں کیلئے جدید لیبارٹری اور میڈیسن کیلئے فارمیسی کی سہولیات مریضوں کومفت فراہم کی جاتی ہیں،

الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے اب تک6لاکھ سے زائد مریضوں کا چیک اپ اورٹیسٹوں کے بعد مفت ادویات فراہم کی جاچکی ہیں،الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹس کوجدیدٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹلائزکردیاگیاہے اب دوردراز علاقوں کے مریضوں کا مکمل ڈیٹا مانیٹرنگ سیل کے پاس لائیوہوگاجس سے ان مریضوں کومزیدسہولیات میسرآسکیں گی۔ الخدمت موبائل ہیلتھ یونٹس کے عملے کی طرف سے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور اہل وطن کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی بہتر خدمات کے لیے خود کو ضروری ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے ان کے عزم اور لگن کو سراہا۔