محمد جاوید قصوری کی منصورہ سے دھرنے میں شرکت کے لئے جانے والے خواتین کے قافلے کو روکنے کی مذمت


لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے منصورہ سے دھرنے میں شرکت کے لئے آنے والے خواتین کے بڑے قافلے کو روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے ۔ہمارا دھرنا پر امن ہے ،جس میں خواتین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص شریک ہے ۔یہ ہر پاکستانی کا آئینی و قانونی حق ہے ۔ حکومت بوکھلاہت کا شکار ہے ، رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے تباہی کا باعث ، تما م منسوخ کئے جائیں ۔ان ظالموں نے عوام کا خون بھی نچوڑ لیا گیا ہے ۔جو کمپنیاں بجلی کا ایک یونٹ بھی نہیں بنا رہی ان کو بھی کیپسٹی چارجز کی ادائیگی کی جا رہی ہے ۔لوگ بلوں سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں۔ہمارا دھرنے اپنی مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک و قوم کو درپیش سیاسی و معاشی بحران سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے ۔حکومت کے پاس اس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کا کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں ۔عوام مہنگائی ، بے روزگاری اور بجلی کے ہوشربا بلوں سے بد حال ہو چکے ہیں۔ ہمارا دھرنا عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کے لئے ہے اور ہم ریلیف لئے بغیر نہیں اٹھیں گے ۔پوری قوم دھرنے کی کامیابی کی دعائیں کر رہی ہے ۔فارم 47کی جعلی حکومت  دھرنے کے شرکاء کے مطالبات منظور کرنے ہونگے ۔ ظالم حکمرانوں نے اپنی مراعات میں تو اضافہ کر لیا مگر عوام ، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پر ٹیکسوں میں اضافہ کرکے عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے ۔ ملک انارکی ، داخلی انتشار اور افراتفری کا شکار ہو چکا ہے ۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہ جماعت اسلامی عوام کی حقیقی ترجمان اور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ۔آج ملک و قوم جس بدترین حالات سے دوچار ہیں اس میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کا برابر کا حصہ ہے ۔ عوام نے دونوں جماعتوں کو  بار بار آزما لیا ،انھوں نے لوٹ مار اور عوام سے جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ادارے تباہ اور قومی خزانہ خالی ہو چکا ہے ۔کرپشن کا گراف آسمان سے باتیں کر رہا ہے