فیصل آباد(صباح نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جعلی جوس تیار کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کرکے1900 لٹر سے زائد جعلی جوس،جعلی لیبل،ٹینک اور فلنگ مشین اور ممنوعہ اجزا ضبط کرلیں-۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نئی آبادی مذہبی والا میں واقع جوس پلانٹ پر چھاپہ ماراجہاں ناقص پانی میں کیمیکلز، مضر صحت جعلی مٹھاس سے جوس تیار کیا جا رہا تھا۔
مختلف معروف برانڈز کے جعلی لیبل جوس پر لگائے جارہے تھے۔موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل،میٹھا کرنے کے لئے چینی کی جگہ انتہائی مضر صحت کیمیکل ڈالا جا رہا تھا۔گھریلو آبادی میں لگے جعلی جوس پلانٹ میں مضر صحت جوس تیار کیا جارہا تھا۔فوڈ بزنس پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر تیار جعلی جوس کو فیصل آباد شہر اور ملحقہ علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا جس پر ایکشن لیا گیا۔