پشاور(صباح نیوز)پشاور میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ رات گئے پشاور کے نواحی علاقے اورمڑ میں پیش آیا، جہاں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے سنائپر گن سے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔شہید اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔