وزیراعظم سے وزیرقانون، اٹارنی جنرل کی ملاقات، مخصوص نشستوں کے فیصلے، ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر غور

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے ملاقات کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے وزیرقانون اور اٹارنی جنرل کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔

ملاقات میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔