اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ سردار اختر جان مینگل اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان تفصیلی ملاقات میں اہم معاملات پر بات چیت ہوئی ، ترجمان جے یو آئی کے مطابق مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ساجد ترین بھی شریک تھے
Load/Hide Comments