نومئی مقدمات، یاسمین راشد  سمیت دیگر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی


لاہور(صباح نیوز)نومئی کے تین مقدمات میں ڈاکٹریاسمین راشد،اعجازچوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس پر پیش رفت نہ ہو سکی۔ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ملتوی ہوئی۔