فعال بلدیاتی نظام ملکی ترقی کا ضامن ہوتا ہے،عمران خان


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موثر اور فعال بلدیاتی نظام ملکی ترقی کا ضامن ہوتا ہے، فعال بلدیاتی نظام کے ذریعے عوام کے بیشتر مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جا سکتے ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا سمیت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزرا وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی نظام کا مقصد اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے، اس نظام کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں نمائندگی دی جائے۔