پشاور(صباح نیوز)مشیرِ خزانہ برائے خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پن بجلی اور دیگر وسائل سے پیدا ہونے والی بجلی سستی ہے، سالانہ کیپسٹی چارجز نئے ڈیم بنانے کی لاگت جتنے ہیں۔مشیرِ خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ تمام بجلی گھر نواز شریف کے لگائے ہوئے ہیں، جو پاکستان کو لوٹ کر کھا گئے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ بجلی گھر پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں بھی لگے تھے۔مشیرِ خزانہ کے پی کے نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 1 سال سے تیل کی قیمت 75 سے 85 ڈالرز کے درمیان مستحکم ہے۔