خیرپور(صباح نیوز)خیرپور میں 2015 کے الیکشن میں 11 رضا کاروں کے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم ذوالفقار کو گرفتار کر لیا گیا ۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم ذوالفقار اور دیگر ساتھیوں پر پولنگ سٹیشن پر فائرنگ کا مقدمہ درج تھا۔ایس ایس پی نے کہا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بر آمد ہوئی ہے اور اس کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر تھی۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو رانی پور کے قریب پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔