اسلا م آباد(صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے بعد شیر افضل مروت کی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات میں گھرے شیرافضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی گئی۔ واضح رہے کہ ذرائع نے بتایا تھا کہ پارٹی رہنماوں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے جمعرات کو ملاقات کی تھی جس میں بانی پی ٹی آئی نے پارٹی قیادت کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اختیار دیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کرنیکی ہدایت کی تھی۔پی ٹی آئی نے اس حوالے سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سیکریٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔تحقیقاتی کمیٹی میں روف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داود خان کاکڑ شامل ہیں۔