کراچی (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں شاہ شہیدان امام بارگاہ کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ نے سولجر بازار میں شاہ شہیدان امام بارگاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے مولانا آیت اللہ عقیل الغربی اور سابق نگران وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا کہ شاہ شہیدان امام بارگاہ پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہترین ہیں، وفاق محرم الحرام میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہے، محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔مولانا آیت اللہ عقیل الغربی اور مقبول باقر نے امن عامہ کے بہترین انتظامات پر وزیرِ داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔