سوشل میڈیا رولز کیخلاف کیس، عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب


اسلام آباد (صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا رولز کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدالتی معاونین سے اس حوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  جمعرات کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت کچھ عدالتی معاونین نے اپنی رپورٹ جمع کروائی تاہم سب عدالتی معاونین نے اپنی رپورٹس جمع نہیں کرائیں جس پر عدالت نے رپورٹس جمع نہ کروانے والے عدالتی معاونین سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی ۔

چیف جسٹس طہر من اللہ نے کہا کہ جتنی انفارمیشن تک رسائی ہو گی معاشرہ بھی اتنا ہی بہتر ہو جائے گا اورآئین کے آرٹیکل19اور19-Aکو سامنے رکھ کردیکھیں تو تین، چار چیزیں اہم ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقریر نہیں ہونی چاہئے۔اگر فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہو گا تو کچھ نہیں ہوگا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کردی۔