اسلام آباد(صباح نیوز ) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا کی قیادت میں ایک وفد نے12 جو لائی کے دھر نے کے حوالے سے پمزنان گزیٹڈاسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک طاہر اعوان اور جنرل سیکرٹر ی چوہدری وسیم ارشاد اور دیگر عہدیداران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انھیں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضا فے اور بے تحا شہ ٹیکسز کے کیخلاف 12
جولائی کو اسلام آباد میں ہو نے والے دھر نے میں شر کت کی دعوت دی ، پمزنان گزیٹڈاسٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ملک طاہر اعوان اور جنرل سیکرٹر ی چوہدری وسیم ارشاد اور دیگر عہدیداران نے امیر جماعت اسلامی کو یقین دلایا کے وہ جماعت اسلامی کے دھر نے میں پو ری یو نین کے ہمراہ شر کت کریں گے اور جماعت اسلامی کے دھر نے کی مکمل حمایت کر تے ہیں، جماعت اسلامی کی عوامی حقوق کی تحریک ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ۔
امیر جماعت اسلامی نصر اللہ رند ھاوا نے پمز سٹاف یو نین کے عہدے دارن کو شکر یہ ادا کیا اور کہا آئی ایم ایف کے بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں،حکومت کو ہر صورت میں بجلی کے بلوں میں کمی اور ظالمانہ ٹیکسز کو واپس لینا ہو گا،12 جولائی کو عوام کے حقوق کے لیے دھرنا دے رہے ہیں،ملک میںجاگیرداراور وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے جبکہ غریب اور تنخواہ دار طبقے کو تختہ مشق بنایا گیا ہے۔