منعم ظفر اور ڈاکٹر فواد کل احمد سعید قریشی پارک کا افتتاح کریں گے


کراچی(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ہفتہ چھ جولائی کو شام چھ بجے گلشن اقبال بلاک 4 اے صحافی سوسائٹی میں احمد سعید قریشی پارک کا افتتاح کریں گے ۔

گلشن اقبال ٹاؤن میں چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد کی قیادت میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے اس پارک کی تزئین و آرائش مکمل کی ہے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے  پارک کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا ۔