سی پی این ای کی روزنامہ عبرت کراچی کے چیف ایڈیٹر قاضی اسد عابد کے بھائی قاضی افضل عابد اور بہن فیروزا ستار عباسی کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی(صباح نیوز   ) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے روزنامہ عبرت گروپ کراچی کے چیف ایڈیٹر قاضی اسد عابد کے بھائی قاضی افضل عابد اور بہن فیروزا ستار عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سیکریٹری جنرل اعجاز الحق، نائب صدر سندھ عامر محمود و دیگر عہدیداروں اور تمام اراکین نے سینئر رکن قاضی اسد عابد سے ان کے بھائی قاضی افضل عابد اور بہن فیروزا ستار عباسی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوارن کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین