سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے )کے عہدیداران کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد


اسلام آباد(صباح نیوز )سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،حاجی راجہ صابر،سردار محمد آصف،چوہدری طارق گجر ،چوہدری زاہد احمد،علی اصغرمانی بٹ ،محمد سرفراز ملک ،عمر جھبانہ ،گل شیر،عظیم گھمن،صفدر عباسی ،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،شاہد گجر،اسماعیل شاہ ،شاہد ستی ،ملک یاسر ودیگر عہدیداران نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا اور جرنلسٹ پینل کے نو منتخب صدرانوررضا،سیکرٹری خلیل احمد راجہ ،فنانس سیکرٹری نیئر علی اور ان کی پوری ٹیم کو الیکشن میں شاندارکامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی،

اس موقع پرپی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ بھی موجود تھے ،اس موقع پر مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد قلم کے مزدور ہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر اداروں میں کام کرنے والے محنت کش اور صحافی برادری کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، الیکشن کی اس کامیابی پر سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران آپکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں اور آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ سی ڈی اے کے محنت کش صحافی برادری کی جدوجہد میں برابر کے شریک رہیں گے کیونکہ صحافی برادری نے محنت کشوں کے مسائل کو قلم کے ذریعے جس طرح اجاگر کیا وہ قابل تحسین ہے ،

اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران نے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ودیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یٰسین صرف سی ڈی اے ملازمین کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ صحافی برادری اور خصوصا اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے لیے انکی خدمات ناقابل فراموش اور قابل تحسین ہیں،ماضی میں جب بھی صحافی برادری کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی ضرورت پیش آئی تو چوہدری محمد یٰسین اور انکے کارکنوں کوہمیشہ شریک پایا،صحافی برادری یہ یقین دلاتی ہیں کہ سی ڈی اے کے محنت کش جو ہماری برادری کا حصہ ہیں ان کے حقوق کی جدوجہد اور انکے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرتے رہیں گے۔