اسلام آباد(صباح نیوز)نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل نے آئی جی اسلام آباد کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست زیرالتوا کیس کے دوران وضاحت جاری کرنے پر دائرکی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد احسن یونس کے خلاف احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔
اسلام آباد پولیس نے نور مقدم کیس میں سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کی تھی۔اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی۔تمام گواہوں کے بیان قلمبند کرنے کے بعد جرح مکمل کرلی گئی۔
ملزمان کے وکلا نے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کی۔ کیس کی مزید سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی گئی۔