معاشرے کے کمزور طبقات کو ہنر مند بنانے کیلئے کوشاں ہیں،روبینہ خالد

لاہور (صباح نیوز)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی ) کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات کو ہنر سکھاتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے مواقع کیلئے پروگرام شروع کئے جارہے ہیں۔چیئرپرسن نے کہا کہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو ان کے وقار پر سمجھوتہ کئے بغیر ادائیگیاں کی جارہی ہیں۔

روبینہ خالد نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا پہلے ایک بینک سے معاہدہ تھا لیکن اب ادائیگیوں میں سہولت دینے کیلئے اس کے پینل پر چھ بنک ہیں۔انہوں نے کہا کہ پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد شکایات اور رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 8171 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔چیئرپرسن نے کہا کہ اس وقت پروگرام سے ترانوے لاکھ سے زائد افراد مستفید ہورہے ہیں۔۔