عوام الناس کے مسائل کا حل چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی میں ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے امریکی غلامی ،آئی ایم ایف کے غلاموں کے خلاف ،مہنگائی بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 12جولائی اسلام آباد سے دھرنے کا آغازکرناہے عوام الناس کے مسائل کا حل چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی میں ہے موجودہ حکومت آئی ایم ایف اور مقتدر قوتوں کے آکہ کاروں کی ہیں ۔12جولائی دھرنابجلی گیس قیمتوں اورمہنگائی میں اضافے کے خلاف ہوگا ۔الحمداللہ صرف جماعت اسلامی عوام کا کیس لڑرہی ہے ۔اسلام آبادمیں بیٹھ کر پورے پاکستان کا کیس لڑیں گے۔

اپنے جاری بیان میںانہوں نے کہاکہ سخت گرمی میں بجلی کی بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ،دیہاتوں دوردرازعلاقوں میں بجلی غائب ،قیمتوں میں بدترین اضافہ عوام کو زندہ درگور کرنے اورتباہی وبربادی کے راستے ہیں ۔بجلی کے بل ہر ماہ عوام پر ڈرون حملے بن رہے ہیں جماعت اسلامی بجلی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر احٹجاج کا آغاز 12جولائی اسلام آبادسے کریں گے بلوچستان کے عوام کو جماعت اسلامی حقو ق دلائیگی بدقسمتی سے بلوچستان میں علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابرہیں ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی،معیاری ہسپتال ناپید ہیں صاف پانی کو عوام ترس رہے ہیں شہر میں بھی لوگوں کو صاف پانی کے حصول میں دشواریوں کا سامناہے ٹینکر مافیازکو ہر جگہ پانی میسر جبکہ عوام کو سرکاری ٹیوب ویلز سے پانی میسر نہیں ۔ تعلیمی ادارے تباہ ،سب کو نجی تعلیمی اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو خدمت کے جذبے کے بجائے کاروبار کی نظر سے کام کر رہے ہیں سرکاری تعلیمی اداروں میںسہولیات ،گرلز تعلیمی اداروں میں ٹیچرزکی کمی ہیں سرکاری لائبریری ،ٹیکنیکل سینٹرز،کھیلوں کے میدان نہ ہونے کے برابرہیں ۔جماعت اسلامی صرف سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک اسلامی تحریک ہے جو نظام کی تبدیلی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے بلوچستان میں بھی وفاق ومقتدرقوتوں کے مظالم،حقوق کے حصول ،بجلی قیمتوں ومہنگائی میں اضافے کے خلاف بھر پورتحریک چلائیں گے تاکہ عوام کو مسائل کے گرداب وپریشایوں سے نجات مل سکیں