لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی و سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ نے باجوڑ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کھلی دہشت گردی ہے، ملک میں کسی کی جان، مال اور عزت محفوظ نہیں، دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن حکومت اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو توڑنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے ہدایت الرحمن خاں کے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
Load/Hide Comments